نوشہرہ: (دنیا نیوز) ہائی ٹرانسمیشن لائن پر کام کرنے والے تین اہلکار اغوا کر لیے گئے۔
پولیس حکام کے مطابق اہلکاروں کو گاڑی سمیت گن پوائنٹ پر اغواء کیا گیا، واقعہ نظام پور کے علاقے حصار تنگ میں پیش آیا۔
تھانہ نظام پور کے ایس ایچ او کی مدعیت میں سی ٹی ڈی نے مقدمہ درج کرلیا، ملزمان کی گرفتاری اور مغویوں کی بازیابی کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔