دوآبہ پولیس نے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا، ڈی پی او

Published On 22 September,2025 10:22 pm

ہنگو: (دنیا نیوز) ڈی پی او ہنگو نے کہا کہ دوآبہ پولیس نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

ڈی پی او کے مطابق درسمند میں پولیس آپریشن کے دوران بھاری اسلحہ برآمد کر لیا، ملزموں سے مشین گن، ایم فور رائفل، رپیٹرز، پستول، دستی بم برآمد ہوئے۔

پریشر ککر، فیوز، دوربین، وردیاں اور میگزینز بھی برآمد ہوئے، سیکڑوں کارتوس اور حساس سامان بھی برآمد ہوا۔

ڈی پی او ہنگو نے بتایا کہ پولیس ٹیموں نے آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد بھی گرفتار کر لیا۔