قتل کی واردات کا خطرناک اشتہاری ملزم 13 سال بعد گرفتار

Published On 03 November,2025 01:16 am

بہاولنگر: (دنیا نیوز) پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے قتل کا مفرور خطرناک اشتہاری ملزم 13 سال بعد گرفتار کر لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والے اشتہاری ملزم نے بھرے بازار میں اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل کیا تھا، ملزم سال 2012ء میں قتل کی واردات کے بعد روپوش ہو گیا۔

پولیس عرصہ دراز سے ملزم کا سراغ لگانے کی کوشش کر رہی تھی اور بالآخر پولیس نے کھوج لگا کر اسے گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم عزیز اللہ خان سے آلہ قتل اور ناجائز اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔