راولپنڈی: (دنیا نیوز) تھانہ صدر بیرونی پولیس نے گھریلو ملازمہ کے روپ میں چوری کی وارداتیں کرنے والا 2 رکنی لیڈی گینگ گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق لیڈی گینگ نے گھروں میں ملازمت حاصل کر کے چند روز میں ہی واردات کی، زیر حراست اشتہاری خواتین واردات کے بعد روپوش ہوگئی تھیں، جنہیں صدر بیرونی پولیس نے گرفتار کیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ گینگ سے مسروقہ طلائی زیورات کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم ساڑھے 7 لاکھ روپے برآمد کر لی گئی، واقعہ کا مقدمہ 5 ماہ قبل تھانہ صدربیرونی میں درج کیا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق زیر حراست خواتین کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔



