7 مسلح افراد کا محنت کش نوجوان پر مبینہ تشدد، نقدی بھی چھین لی

Published On 03 November,2025 01:28 am

منچن آباد: (دنیا نیوز) 7 مسلح افراد نے محنت کش نوجوان کو مبینہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اس سے نقدی بھی چھین لی۔

یہ افسوسناک واقعہ تھانہ منڈی صادق گنج کی حدود میں پیش آیا جہاں کار اور موٹر سائیکل سوار مسلح 7 افراد نے مزاحمت پر محنت کش نوجوان کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا، مسلح ملزمان نے مبینہ طور پر نوجوان سے نقدی اور لاکھوں روپے مالیت کی فائبر مشین بھی چھین لی۔

نوجوان کی مزاحمت کے دوران ملزمان کا گرنے والا موبائل جائے وقوعہ سے مل گیا ہے، متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے، پولیس فوری کارروائی کرے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ کاروباری رقابت پر لڑائی جھگڑا ہوا ہے، معاملے کی چھان بین کی جا رہی ہے۔