کراچی:(دنیا نیوز) سپیشل انویسٹیگیشن یونٹ پولیس کے زیر حراست نوجوان شہری عرفان کی موت کے معاملہ پر ایف ائی اے، اینٹی کرپشن سرکل نے 6 اہلکاروں و دیگر کے خلاف کسٹوڈیل ڈیتھ کا مقدمہ درج کر لیا۔
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق مقدمہ الزام نمبر 33/25، اینٹی کرپشن سرکل،ایف ائی اے،کراچی میں درج کیا گیا ہے مقدمہ میں زیر دفعہ 8،9 ٹارچر اینڈ کسٹوڈیل ڈیتھ ایکٹ 2022 لگایا گیا ہے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ ساؤتھ 6 نے کسٹوڈیل ڈیتھ کی تحقیقات کے لئے مقدمہ ایف ائی اے کے حوالے کیاھیا، سپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پولیس کے چھ اہلکاروں پر الزام ہے کہ ان کے زیر حراست شہری عرفان تشدد سے ہلاک ہوا ہے۔
مقدمے میں ملزم اے ایس آئی عابد شاہ اور پولیس کانسٹیبل آصف زیر حراست ہیں باقی 4 ملزم پولیس اہلکار مفرور ہیں، مقدمے کی تفتیش انچارج، اینٹی ٹارچر یونٹ، اینٹی کرپشن سرکل، ایف آئی اے، محمد اقبال کریں گے۔
دوسری جانب ذرائع نے مزید بتایا کہ ایف ائی اے مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔



