بہاولنگر: ملزمان کی فائرنگ سے گھر میں سویا نوجوان جاں بحق

Published On 02 November,2025 06:28 am

بہاولنگر: (دنیا نیوز) نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے گھر میں سوئے نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس کے مطابق مقتول نوجوان کی شناخت تجمل حسن کے نام سے ہوئی ہے، واقع کے فوری بعد پولیس کی بھاری نفری اور کرائم سین کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔

کرائم سین کی ٹیم اور پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کیے تاہم ملزمان کا تاحال کوئی سراغ نہ لگ سکا، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں۔