لاہور: (دنیا نیوز) جوا ایپ کو پرموٹ کرنے کے مقدمے میں ڈکی بھائی کی درخواست ضمانت لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کے لیے مقرر ہو گئی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر 3 نومبر کو سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کی درخواست ضمانت پر سماعت کریں گے۔
وکیل کی جانب سے درخواست ضمانت رجسٹرار افس جمع کروا دی گئی، جانچ پڑتال کے بعد ڈکی بھائی کی ضمانت بعد ازگرفتاری سماعت کے لیے پیر کے روز مقرر ہوگئی۔



