بہاولپور: (دنیا نیوز) یزمان میں 10 سالا بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق یزمان کے چک 110 ڈی این بی میں مبینہ پولیس مقابلے میں 25 سالا پولی رام ہلاک ہوا، ملزم پولی رام کو پولیس برآمدگی کے لئے لے جارہی تھی، ملزم کے ساتھیوں نے پولیس پر فائرنگ کردی، ساتھیوں کی فائرنگ سے ملزم موقع پر ہلاک ہوگیا۔
پولیس حکام نے مزید بتایا کہ ملزم کے ساتھیوں کو پکڑنے کے لئے کارروائی شروع کردی گئی ہے جلد انہیں گرفتار کرکے کیفردار کردار تک پہنچایا جائے گا۔



