ہری پور میں شہری پر تشدد کرنے والا پولیس اہلکار معطل

Published On 31 October,2025 04:39 pm

ہری پور: (دنیا نیوز) تھانہ مکھنیال کی حدود میں شہری پر تشدد کا معاملہ، ڈی پی او فرحان خان نے تشدد میں ملوث پولیس اہلکار مسعود کو معطل کردیا۔

معطل اہلکار کے خلاف محکمانہ کارروائی کا آغاز کر دیا، ڈی پی او کا کہنا ہے کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

فرحان خان کا کہنا تھا کہ شہریوں کے جان و مال اور عزتِ نفس کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے، جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔