حیدرآباد: (دنیا نیوز) مکّی شاہ پولیس سے مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ مکّی شاہ پولیس معمول کے گشت پر مصروف تھی کہ فٹبال گراؤنڈ نزد کینٹ قبرستان کے قریب موٹر سائیکل پر سوار دو مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا گیا، ملزموں نے رکنے کے بجائے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی.۔
ترجمان پولیس کے مطابق پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کر دی، فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک ڈاکوزخمی ہو کر زمین پر گر گیا، اس کا نامعلوم ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موٹر سائیکل پر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ ڈاکو کو طبی امداد کے لئے ایل ایم سی ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، ہلاک ڈاکو کی شناخت امان اللہ ولد علی نواز عرف دین محمد کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق ڈاکو کے خلاف اس سے قبل حیدرآباد کے مختلف تھانوں میں 8 کیسز درج ہیں، مزیدتحقیقات جاری ہے۔



