کراچی: دیرینہ دشمنی پر فائرنگ، نوجوان جاں بحق

Published On 03 November,2025 04:42 am

کراچی: (دنیا نیوز) یونیورسٹی روڈ کے قریب فائرنگ کرکے نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

واقعہ دیرینہ دشمنی کے باعث پیش آیا، واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ جاں بحق نوجوان کی شناخت 20 سالہ عبداللہ کے نام سے ہوئی ہے، ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا، واقعہ کے حوالے سے مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔