جڑانوالہ: (دنیا نیوز) سی سی ڈی اور ڈاکوؤں کے مابین مبینہ مقابلہ ہوا، مقابلے میں خطرناک ڈاکو مارا گیا۔
سی سی ڈی پولیس اشتہاریوں کی گرفتاری کے لئے جارہی تھی، چک نمبر99 ر ب قبرستان کے قریب اشتہاریوں نے فائرنگ شروع کردی، جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا۔
ہلاک ڈاکو کی شناخت قاسم کے نام سے ہوئی ہے جو سنگین وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ تھا، پولیس نے مارے جانے والے ڈاکو کے ساتھیوں کی تلاش کیلئے بھی کارروائی شروع کردی۔



