لاہور کے علاقہ غازی آباد کے ایک گھرسے خودکش جیکٹ برآمد

Published On 06 November,2025 01:29 am

لاہور: (دنیا نیوز) انویسٹی گیشن پولیس نے غازی آباد کے ایک گھرسے خودکش جیکٹ برآمد کرلی۔

پولیس حکام نے بتایا کہ پولیس نے زیرحراست ملزم خان بابا کے گھر سے خودکش جیکٹ برآمد کی، سی ٹی ڈی کی ٹیم موقع پرپہنچ گئی، جیکٹ میں بارودی مواد موجود تھا، تھانہ سی ٹی ڈی میں ملزم کے خلاف دوسرا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

شہری علاقے میں خودکش جیکٹ کیسے پہنچی؟ حکام نےسرجوڑ لئے، پولیس نے لین دین کے مقدمے میں مطلوب ملزم کی گرفتاری کیلئے 19 اکتوبر کو چھاپہ مارا تھا، ملزم عنصر عرف خان بابا نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کر دی تھی، گولیوں کی زد میں آنے سے دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے۔

پولیس نے اسلحے کی ریکوری کے لئے ملزم کے گھر پر دوبارہ چھاپہ مارا تھا، خودکش جیکٹ برآمد ہونے پر پولیس اہلکاروں میں کھلبلی مچ گئی۔