شہر قائد میں خاتون کی گلا کٹی اور مرد کی پھندا لگی لاش برآمد

Published On 04 November,2025 05:33 am

کراچی: (دنیا نیوز) گلبرگ رحمان آباد کے علاقے میں گھر کے اندر سے خاتون اور مرد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔

پولیس حکام نے بتایا کہ خاتون کی گلا کٹی اور مرد کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے، جاں بحق خاتون کی شناخت 30 سالہ یاسمین اور مرد کی 35 سالہ خدا بخش کے نام سے ہوئی، خاتون اور مرد میاں بیوی ہیں، لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ممکنہ طور پر شوہر نے اہلیہ کو قتل کیا اور بعدازاں خودکشی کر لی، واقعہ سے متعلق مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہے۔