اوکاڑہ: (دنیا نیوز) تھانہ اے ڈویژن کے علاقہ جاوید ٹاؤن سے اغوا ہونے والی بچی کے اغوا کا ڈراپ سین ہوگیا۔
اوکواڑہ سے اغوا ہونے والی 10 سالہ بچی آسیہ بی بی کو لاہور سے بازیاب کرا لیا گیا، 03 ماہ قبل سودا سلف لینے گئی بچی لاپتہ ہوگئی تھی، مدعی مقدمہ محسن اقبال کی مدعیت میں اغوا کا مقدمہ تھانہ اے ڈویژن میں درج کیا گیا تھا۔
اے ڈویژن پولیس نے مسلسل کوششوں اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے بچی کو برآمد کیا، پولیس نے بازیاب بچی کو والدین کے حوالے کر دیا، ڈی پی او اوکاڑہ محمد راشد ہدایت نے تفتیشی آفیسر اور ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔

			
			
			
			
			
			
			
			
  
          
		  
         
		  
         
		  
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
