گھروں میں وارداتیں کرنے والا گروہ 2 پولیس اہلکاروں سمیت گرفتار

Published On 05 November,2025 04:31 am

لاہور: (دنیا نیوز) قانون نافذ کرنے والے ادارے نے گھروں میں وارداتیں کرنے والا گروہ پکڑ لیا جس میں 2 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

چوہنگ پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں پولیس اہلکار علی حیدر، برخاست شدہ اہلکار راحت علی اور دیگر ساتھی شامل ہیں، ملزمان سے لوٹی گئی گاڑی، کروڑوں روپے مالیت کے زیورات، نقدی اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

دوسری جانب نواب ٹاؤن پولیس نے بھی ایک گروہ کو گرفتار کیا ہے جو ہنی ٹریپ کی وارداتوں میں ملوث تھا، ایس پی صدر رانا حسین طاہر کے مطابق گرفتار ملزمان میں رضا، خرم اور سلیمان شامل ہیں، ملزمان آن لائن خریداری پر ڈسکاؤنٹ دینے کا جھانسہ دے کر شہریوں کو بلاتے تھے۔