کراچی: رینجرز کی کارروائی، 3 ملزمان گرفتار، اسلحہ، منشیات اور نقدی برآمد

Published On 05 November,2025 10:22 am

کراچی (دنیا نیوز) پاکستان رینجرز سندھ نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق کارروائیاں محمود آباد، اتحاد ٹاؤن اور نارتھ ناظم آباد کے علاقوں میں کی گئیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں عابد سجاد، شوکت اور احمد شاہ عرف بیٹری شامل ہیں، ملزمان موٹرسائیکل چوری، منشیات فروشی اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تھے، ملزمان کے قبضے سے 30 بور پسٹل، 500 گرام چرس، 105 بیگ چھالیہ، 60 بیگ ماوا اور تین لاکھ روپے سے زائد نقدی برآمد کی گئی۔

ترجمان نے بتایا کہ ملزم عابد سجاد موٹرسائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے، جبکہ احمد شاہ عرف بیٹری منشیات فروشی اور ڈکیتیوں کے علاوہ چوری شدہ موبائل فونز کی خرید و فروخت میں بھی ملوث پایا گیا ہے۔

رینجرز ترجمان کے مطابق ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لئے متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔