اسلام آباد پولیس کا ڈانس پارٹی پر چھاپہ، 50 سے زائد لڑکے اور لڑکیاں گرفتار

Published On 27 November,2025 01:28 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد کے سیکٹر ایف الیون میں نجی ٹاور میں پولیس نے ڈانس پارٹی پر چھاپہ مارا۔

ڈانس پارٹی پر چھاپے کے دوران 50 سے زائد لڑکے لڑکیاں گرفتار کر لئے گئے،نشے میں دھت نوجوان لڑکے لڑکیوں کو تھانے منتقل کرکے مزید قانونی کاروائی شروع کر دی گئی۔

پولیس حکام نے بتایا کہ حراست میں لئے گئے نوجوانوں کا تعلق مختلف علاقوں سے ہے۔