اسلام آباد ہائی کورٹ کا اسلامی نظریاتی کونسل کے متعلق بڑا حکم آگیا

Published On 20 November,2025 10:06 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ کا اسلامی نظریاتی کونسل کے متعلق بڑا حکم سامنے آ گیا۔

انجینئر محمد علی مرزا کے بیان سے متعلق اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے کے خلاف کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے 4 دسمبر تک اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے معطل کر دی۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے تین صفحات پر مشتمل سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا، عدالت نے 12 نومبر کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔

اپنے حکم نامہ میں عدالت نے لکھا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے کا حوالہ کسی عدالتی فورم پر نہیں دیا جا سکے گا، کس اتھارٹی کے تحت ایف آئی اے، پولیس یا دیگر اداروں کو اسلامی نظریاتی کونسل رائے دے سکتی ہے، عدالت کو مطمئن کریں۔