جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کو سپریم کورٹ کا مستقل جج بنائے جانے کا امکان

Published On 19 November,2025 10:36 pm

لاہور:(محمد اشفاق) جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کو سپریم کورٹ کا مستقل جج بنائے جانے کا امکان ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ سے سپریم کورٹ میں جج کی تقرری کے معاملہ پر جوڈیشل کمیشن کا اجلاس دو دسمبر کو ہوگا، جس میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کو سپریم کورٹ کا مستقل جج بنائے کا فیصلہ متوقع ہے ۔

دوسری جانب اجلاس میں سپریم کورٹ میں اسلام آباد ہائی کورٹ سے جج کی تقرری کا معاملہ زیر غور ائے گا ، اجلاس کی صدارت چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی بطور چیئرمین جوڈیشل کمیشن کریں گے۔

اجلاس میں وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان، جسٹس منیب اختر ،جسٹس اظہر حسن رضوی اور جسٹس عامر فاروق سمیت وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، احسن بھون اور دیگر کمیشن کے ممبران شرکت کریں گے۔

دوسری جانب سندھ ہائی کورٹ کے مستقل چیف جسٹس کی تقرری کے معاملے پر بھی اجلاس 2 دسمبر کو ہوگا، اجلاس کی صدارت چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ افریدی کریں گے۔