الیکشن کمیشن کا اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم

Published On 17 November,2025 11:07 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دے دیا۔

الیکشن کمیشن نے اسلام آباد بلدیاتی انتخابات سے متعلق محفوظ فیصلہ جاری کر دیا، فیصلے کے مطابق اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ایکٹ شق 15 آئین کے خلاف ہے۔

فیصلے کے مطابق سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کا مخصوص نشستوں پر انتخاب آئین کی خلاف ورزی ہے، ریٹرننگ آفسر کا تقرر آئین اور قانون کے مطابق الیکشن کمیشن کا اختیار ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے متعلقہ برانچ کو اسلام آباد لوکل گورنمنٹ شیڈول جاری کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔