راولپنڈی: (دنیا نیوز) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے نیول ہیڈکوارٹرز کا الوداعی دورہ کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی، اُنہوں نے سمندری حدود کے تحفظ کیلئے پاک نیوی کی جنگی صلاحیتوں کی تعریف کی۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ نیول چیف نے تینوں مسلح افواج کے روابط مضبوط بنانے کیلئے جنرل ساحر شمشاد مرزا کے کردار کو سراہا۔
دوسری جانب نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کو سلامی دی گئی، اُنہوں نے نیول افسروں سے ون ٹو ملاقات کی اور مصافحہ بھی کیا۔



