بہاولپور:(دنیا نیوز)جنوبی پنجاب کےعلاقے بہاولپور میں بڑے بھائی نے چھوٹا بھائی قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ خیر پور ٹامیوالی میں پیش آیا جہاں چھٹی پر گھر آئے کانسٹیبل بھائی کو گھریلو ناچاقی پر بڑے بھائی نے گولیاں مار دی۔
فائرنگ سے گولیاں کانسٹیبل کے سینے پر لگنے کے باعث وہ موقع پرہی دم توڑ گیا، مقتول تھانہ قائم پور میں تعینات تھا جب کہ ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
دوسری جانب پولیس نے لاش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے مقامی ہسپتال میں منتقل کردی اور تفتیش کا آغاز کردیا۔



