بالی وڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف 30 سال کی ہو گئیں

Published On 16 Jul 2013 11:04 AM 

ممبئی (دنیا نیوز)بالی وڈ کی باربی ڈول اور شوخ وچنچل اداکارہ کترینہ کیف آج تیسویں سالگرہ منا رہی ہیں۔انیس سوتراسی میں ہانگ کانگ میں پیدا ہونےوالی کترینہ کیف کو اس وقت بالی وڈ کی مقبول ترین اداکارہ کہا جائے تو بے جا نہ ہو گا۔

خوبصورت اداکاری،نٹ کھٹ آئٹم سانگ اور دلفریب ادائیں کترینہ کیف کی کامیابی کی بڑی وجہ ہیں۔کترینہ نے دو ہزار تین میں فلم "بوم "سے بالی وڈ میں قدم رکھا تاہم انہیں اصل کامیابی دوہزار پانچ میں فلم "سرکار"سے ملی۔کترینہ کیف نے بالی وڈ کے کئی اداکاروں کے ساتھ کام کیا ہے لیکن اداکار سلمان خان کے ساتھ ان کی جوڑی کوشائقین نے بے حد پسند کیا۔کترینہ نے مختصر عرصے میں نمستے لندن،ویلکم،یوراج،ریس اور سنگھ از کنگ جیسی سپرہٹ فلمیں دیں۔بالی وڈ فلمیں میرے برادرکی دلہن،اگنی پتھ ،ایک تھا ٹائیگر اور عجب پریم کی غضب کہانی میں ان کی اداکاری کو بےحد سراہا گیا۔کترینہ کی آنے والی فلم "دھوم تھری"ہے جو دسمبر میں ریلیز ہو گی۔