ماہرہ خان کا ملالہ کو پاکستان آمد پر خوش آمدید

Last Updated On 29 March,2018 06:38 pm

کراچی: (آن لائن) اداکارہ ماہرہ خان نے نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کو تقریباً ساڑھے 5 سال بعد وطن آمد پر خوش آمدید کہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی ساڑھے 5سال بعد وطن واپس پہنچیں تو معروف اداکارہ ماہرہ خان نے نہیں دلی انداز میں خوش آمدید کا پیغام بھجوا دیا۔ ماہرہ خان نے ملالہ کی آمد پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر ملا لہ کو چھوٹی بچی سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا”بے بی گرل ملالہ، گھر میں خوش آمدید “۔

ملالہ کی آمد پر ماہرہ خان کےساتھ پاکستان کی دیگر شخصیات نے بھی اپنا ردعمل کا اظہار کیا ہے۔