ازابیل کیف ڈیبیو فلم میں سورج پنچولی کیساتھ اداکاری کریں گی

Last Updated On 30 March,2018 05:03 pm

ممبئی( آن لائن ) بھارتی میڈیا کے مطابق یہ ایک ڈانس فلم ہو گی جسے ریمبو ڈی سوزا ڈائریکٹ کر رہے ہیں۔ فلم کا ٹائٹل ٹائم ٹو ڈانس ہے۔

بولی وڈ باربی ڈول کترینہ کیف جنہیں اپنے ابتدائی کیریئر میں ہندی زبان اور ڈانس میں مہارت نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات درپیش تھیں۔ اب ان کی چھوٹی بہن ازابیل کیف اپنے بولی وڈ کیریئر کا آغاز ایک ڈانس فلم سے کرنے جا رہی ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ازابیل کیف ایک ایسے وقت میں بال روم اور لاطینی ڈانس کرتی نظر آئیں گی، جب ان کی بڑی بہن کترینہ کیف بھی ڈانس فلم اے بی سی ڈی تھری میں ڈانسر کے روپ میں نظر آئیں گی۔ ازابیل کیف جلد ہی آنے والی فلم ٹائم ٹو ڈانس کی شوٹنگ میں مصروف ہو جائیں گی، ابتدائی طور پر وہ 50 دن تک لندن میں شوٹنگ کریں گی۔ ازابیل اپنے بولی وڈ ڈیبیو کا آغاز نئے اداکار سورج پنچولی کے ساتھ کرنے جا رہی ہیں، جو اس سے پہلے سلمان خان کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ہیرو میں ایکشن دکھا چکے ہیں۔اطلاعات کے مطابق ٹائم ٹو ڈانس کی تیاریاں گزشتہ ایک سال سے جاری تھیں، جب کہ ازابیل کیف اور سورج پنچولی فلم کی مناسبت سے ڈانس کے مختلف قسموں کی تربیت لینے میں مصروف تھے۔ ٹائم ٹو ڈانس کی خاص بات یہ ہے کہ اس فلم کی ہدایات دینے والے اسٹینلی ڈی کوسٹا کی بھی بطور ڈائریکٹر یہ پہلی فلم ہوگی۔

ٹائم ٹو ڈانس ایک ڈانس فلم ہوگی، جس میں ازابیل کیف اور سورج پنچولی روایتی بھارتی رقص کے بجائے دنیا کے مختلف خطوں کی ڈانس کرتے نظر آئیں گے۔ ذرائع کے مطابق ازابیل کیف فلم میں بال روم اور لاطینی ڈانسر کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی، ساتھ ہی وہ فلم میں ٹینگو، والٹز، سمبا، رمبا اور پاسو کے کرتب بھی دکھاتی نظر آئیں گی۔سورج پنچولی فلم میں ٹینگو اور سمبا ڈانسر کے روپ میں نظر آئیں گے، تاہم دونوں فلم میں ایک دوسرے سے مقابلہ بھی کرتے نظر آئیں گے۔