فلم زیرو کے ساتھ تیزی سے بچہ بن رہا ہوں، شارخ خان

Last Updated On 29 March,2018 06:43 pm

ممبئی :(آن لائن) بولی وڈ اداکار شاہ رخ خان اس وقت اپنی فلم ’زیرو‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس کا پہلا ٹیزر رواں سال یکم جنوری کو پیش کیا گیا تھا۔

 ٹیزر کو سوشل میڈیا پر بےحد پذیرائی ملنے کے بعد سے فلم خبروں کی زینت بنی ہوئی ہے،جس کے باعث شاہ رخ خان بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کافی ایکٹو ہیں۔ فلم کے حوالے سے شاہ رخ خان نے ٹوئٹر پر ایک نئی ٹویٹ بھی کی، جس میں انہوں نے اپنی فلم کے ہدایت کار آنند ایل رائے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ وہ اس فلم کے ساتھ تیزی سے بچہ بن رہے ہیں۔