ہالی ووڈ فلم '' آئی فیل پریٹی '' کا لاس اینجلس میں شاندار پریمیئر

Last Updated On 18 April,2018 12:44 pm

فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والی ایمی شومر سمیت دیگر کاسٹ نے بھی تقریب میں شرکت کی

لاس اینجلس (دنیا نیوز ) ہالی ووڈ کامیڈی فلم   آئی فیل پریٹی   کا لاس اینجلس میں پریمئیر ہوا۔ مرکزی کردار ادا کرنے والی ایمی شومر کا کہنا ہے انہیں اپنی ذات سے پیار ہے، فلم میں اداکاری سے ان کی خود اعتمادی میں اضافہ ہوا ہے۔

ہالی ووڈ کامیڈی فلم   آئی فیل پریٹی   کا امریکا کے شہر لاس اینجلس میں پریمئیر ہوا۔ فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والی ایمی شومر سمیت کاسٹ میں شامل اداکاروں نے تقریب میں شرکت کی۔

فلم میں موٹے لوگوں کے مسائل کو ہلکے پھلکے انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ اداکارہ ایمی کا کہنا ہے فلم میں کام کرنے سے انکی خود اعتمادی میں اضافہ ہوا ہے۔ فلم بیس اپریل کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔