فواد خان نے اہلیہ کی سالگرہ لاہور میں دھوم دھام سے منائی

Last Updated On 18 April,2018 03:54 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اداکار فواد خان نے گزشتہ روز اپنی اہلیہ صدف کی سالگرہ لاہور میں دھوم دھام سے منائی۔ سالگرہ پارٹی بڑے پیمانے پر منعقد کرنے کی بجائے فواد خان اور انکی اہلیہ نے چیدہ چیدہ احباب کو ہی مدعو کیا تھا۔

فواد خان کی قریبی ساتھی اداکاراؤں ماہرہ خان، عروہ ہوکین کے علاوہ ڈیزائنر فراز منان موسیقار گوہر ممتاز مہمانوں میں شامل تھے۔ پارٹی کو لاہور کے پوش علاقے کے بینکویٹ ہال میں ترتیب دیا گیا تھا جس کو خوبصورتی سے سجانے کے علاوہ تصاویر اتارنے اور ویڈیو بنوانے کا بھی خصوصی طور پر انتظام کیا گیا تھا جو آن لائن نشر ہونے کے ساتھ ساتھ وائرل بھی ہو گئی۔

 

برتھ ڈے گرل صدف نے اس موقع پر کالے رنگ کے ٹاپ کے ساتھ گرے رنگ کا سکرٹ پہن رکھا تھا جبکہ ان کے لائف پارٹنر فواد دلکش بلیزر کے ساتھ کالے رنگ کے ٹراؤزر میں ملبوس  تھے۔ ان خوبصورت لمحات کی ویڈیو میں صدف کو کیک کاٹتے جبکہ فواد کو اپنی شریک حیات کو بوسہ دیتے دیکھا جا سکتا ہے۔