ماسکو میں مقابلہ حسن، جرنلزم کی 18 سالہ طالبہ مس روس منتخب

Last Updated On 18 April,2018 04:22 pm

ماسکو:(دنیا نیوز) روس میں منعقد کئے گئے مقابلہ حسن میں ملک بھر سے حسینائیں شریک ہوئیں جس میں جرنلزم کی طالبہ اٹھارہ سالہ جولیا پولچھنا مس روس منتخب ہوگئیں۔

مس روس منتخب ہونے پر جولیا پولچھنا کو اڑتالیس ہزار ڈالر کی رقم اور ایک کارتحفے میں دی گئی۔ انکا کہنا تھا کہ وہ مس روس کا ٹائٹل جیتنے پر بے انتہا خوش ہیں۔ جولیا اب مس ورلڈ اور مس یونیورس کے مقابلوں میں روس کی نمائندگی کریں گی۔