ملالہ یوسفزئی کی زندگی پر بننے والی فلم کا پہلا موشن پوسٹر ریلیز

Last Updated On 05 July,2018 09:51 pm

اسلام آباد(آن لائن) ملالہ یوسفزئی کی زندگی پر بننے والی بالی ووڈ فلم ’’گل مکئی‘‘ کا پہلا موشن پوسٹر ریلیز کردیا گیا۔اس فلم میں ملالہ یوسفزئی کا کردار ریم شیخ ادا کر رہی ہیں۔

پرموشن پوسٹر میں ریم شیخ نے ایک کھلی کتاب ہاتھوں میں پکڑی ہوئی ہے جس میں ایک جلتے ہوئے سکول کو دکھایا گیا ہے جبکہ ایک آواز یہ کہتی ہے ’’یہ ان دنوں کی بات ہے جب طالبان افغانستان اور پاکستان میں تباہی مچا رہے تھے۔

رپورٹ کے مطابق کردار کے رنگ میں ڈھالنے کے لیے ریم شیخ کو ملالہ جیسا لب و لہجہ، انداز اور باڈی لینگوئج اختیار کرنے کی خصوصی تربیت بھی دی گئی ہے ۔ فلم میں ملالہ کی ماں کا کردار دیویا دتہ نبھائیں گی۔ اس فلم کی ریلیز کی تاریخ کا تاحال اعلان نہیں کیا گیا ہے ۔
 




Recommended Articles