بیت المقدس: (دنیا نیوز) فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کا لا متناہی سلسلہ جاری، مغربی کنارے میں اسرائیلی تعمیرات کے لیے فلسطینیوں کا گاؤں مسمار ، ایک سو اسی نفوس پر مشتمل گاؤں پر اسرائیلی فورسز نے بلڈوزر چلا دیے، احتجاج کرنے پر درجنوں فلسطینی گرفتار کر لیے گئے۔
بیت المقدس: اسرائیل نے فلسطینیوں پر ان کی اپنی زمین بھی تنگ کر دی، مغربی کنارے میں اسرائیلی تعمیرات کے لیے فلسطینیوں کے پورے گاؤں کو مسمار کر دیا گیا۔ 180 نفوس پر مشتمل گاؤں پر بلڈوزر چلا دیے گئے، فلسطینی عوام نے احتجاج کیا تو اسرائیلی فورسز نے گاؤں والوں کو مارا پیٹا اور گھسیٹتے رہے۔ احتجاج کرنے پر درجنوں افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔