بنکاک: (دنیا نیوز) تھائی لینڈ میں غار میں پھنسے بچوں کو ٹیلی فون لائن فراہم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ بچوں کی ان کے والدین سے بات کرائی جاسکے، بارشوں کی پیش گوئی سے امدادی کارروائیاں مشکل میں پڑنے کا خدشہ ہے۔
تھائی لینڈ میں ریسکیو اہلکار 23 جون سے غار میں پھنسے 12 بچوں اور ان کے فٹبال کوچ کو ٹیلی فون لائن فراہم کرنے کی ایک اور کوشش کر رہے ہیں۔ ٹیلی فون لائن فراہم کرنے کا مقصد بچوں کا ان کے والدین سے بات کرا کے حوصلہ بڑھانا ہے، ادھر بارشوں کی پیش گوئی سے امدادی کارروائی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ حکام کے مطابق بارش سے غار میں پانی کی سطح بڑھ جائے گی اور بچوں کی پناہ والی جگہ کو بھی خطرہ ہوسکتا ہے۔