لاہور: (دنیا نیوز) امریکا سے تجارتی جنگ پر ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے چالیس ممالک یک زبان ہو گئے، یورپی یونین کے 28 ممالک کےساتھ ساتھ چین اور جاپان بھی امریکا کے اضافی ٹیکسز پر بول پڑے، جاپان کا کہنا ہے ٹیرف پر جوابی اقدامات عالمی تجارت کو تباہی کی جانب دھکیل دیں گے۔
گاڑیوں اور ان کے پرزوں پراضافی ڈیوٹی عائد کرنے کے معاملے پر ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن میں یورپی یونین، چین اور جاپان سمیت 40 ممالک نے امریکا کی جانب سے ممکنہ تجارتی ٹیکسز پر اعتراضات اٹھا دئیے، جاپان نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اضافی ٹیکسز کے بدلےمیں جوابی اقدامات کرنے ہوں گے جس کا نتیجہ عالمی تجارت کو تباہی کی طرف دھکیل دے گا۔
بیجنگ کا کہنا ہے واشنگٹن کی جانب سے اضافی ٹیرف عائد ہونے پر جواباً اسی دن امریکی تجارت پر 34 بلین ڈالرز کے ٹیکسز عائد کر دئیے جائیں گے۔
امریکی انتظامیہ نے 15 جون کو 818 چینی اشیاء کی درآمدات پر 25 فیصد ٹیکس عائد کرنے کا کہا تھا جس کا اطلاق 6 جولائی کو ہو گا۔