میراڈونا کی جانب سے ارجنٹائن کو 'مفت' کوچنگ کی پیشکش

Last Updated On 05 July,2018 05:29 pm

سوچی: (روزنامہ دنیا) فٹبال کے سپر سٹار میسی کی ٹیم کو پری کوارٹر فائنل مرحلے میں شکست کا سامنا، سابق سپر سٹار فٹبالر میراڈونا نے ارجنٹائن کو فری کوچنگ کی پیشکش کردی۔

سٹار سابق فٹبالر ڈیگو میراڈونا نے ارجنٹائن کی فٹبال ٹیم کو مفت کوچنگ کی پیشکش کر دی، ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران میراڈونا سے پوچھا گیا کہ جارج سیمپاؤلی کا ارجنٹائن کے ساتھ 2022 تک کا معاہدہ ہے لیکن کیا وہ موقع ملنے پر دوبارہ کوچنگ کے فرائض سنبھال سکتے ہیں تو اپنے وقت کے نامور پلیئر نے ہامی بھرتے ہوئے کہا کہ وہ اس کام کو مفت کرنا چاہیں گے اور اس کے بدلے میں انہیں کچھ نہیں چاہیے۔ واضح رہے کہ 8 سال قبل ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں ارجنٹائن کی ٹیم ان کی زیر نگرانی شکست سے دوچار ہوئی تھی۔