سوچی: (دنیا نیوز) روسی گول کیپر کی کوارٹر فائنل مقابلے سے قبل کڑی پریکٹس، ایگور نے سپین کیخلاف 2 پنلٹی ککس روک کر اپنی ٹیم کی کوارٹر فائنل میں پہنچایا تھا۔
فٹبال ورلڈکپ کی میزبان ٹیم روس کے گول کیپر "ایگور ایکنفو" نے پنلٹی ککس روکنے کی خصوصی پریکٹس شروع کردی۔ انہوں نے سپین کیخلاف پری کوارٹر فائنل میچ میں بھی 2 پنلٹی ککس روک کر اپنی ٹیم کی کوارٹرفائنل میں رسائی کو ممکن بنایا تھا۔ اب 7 جولائی کو کوارٹرفائنل میں روس کو کروشیا کا چیلنج درپیش ہے اور روسی ٹیم انتظامیہ نے ناک آؤٹ مرحلے میں پنلٹی ککس کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے گول کیپر کو خصوصی پریکٹس شروع کروا دی ہے، گزشتہ روز پریکٹس کے دوران ایگور ایکنفو نے کئی ککس ڈائیو کرکے روک لیں۔