فٹبال ورلڈ کپ ، کوارٹر فائنل کی ٹیمیں آج فائنل ہوجائینگی

Last Updated On 04 July,2018 12:35 pm

فیفا ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل مرحلے کا آج آخری روز ہے، دو میچز میں ٹیموں کی قسمت کا فیصلہ ہوگا، پہلا میچ شام سات بجے سویڈن اور سوئٹزر لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

گروپ میچز میں سوئٹزر لینڈ نے ایک میچ جیتا اور 2 برابر رہے۔ سویڈن 1 میں ناکام اور 2 میں کامیاب رہا۔ رات 11 بجے کولمبیا اور انگلینڈ کے درمیان زور کا جوڑ پڑے گا، دونوں نے اپنے گروپ میچز میں ایک ایک میچ ہارا اور 2 جیتے، میگا ایونٹ کا کوارٹر فائنل مرحلہ چھ جولائی سے شروع ہوگا۔