سویڈش ٹیم کی 24 سال بعد کوارٹر فائنل میں رسائی

Last Updated On 03 July,2018 09:49 pm

ماسکو: (دنیا نیوز) سویڈن نے بھی کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا، ایک صفر کی ناکامی نے سوئٹزرلینڈ کو فٹبال ورلڈ کپ سے باہر کردیا۔

سویڈن بھی کوارٹر فائنل کی صف میں شامل، ایک صفر کی ناکامی نے سوئٹزر لینڈ کو واپسی کا ٹکٹ تھما دیا۔ پری کوارٹر فائنل میں دونوں ٹیموں نے جاندار کھیل پیش کیا۔ پہلے ہاف میں کوئی گول نہ ہوسکا، 66ویں منٹ میں سویڈن کے ایمل فورزبرگ کا گول فیصلہ کن ثابت ہوا۔ سویڈش ٹیم 24 سال بعد کوارٹرفائنل میں پہنچی ہے۔ سویڈن 2010 اور 2014 کے عالمی کپ میں کوالیفائی ہی نہ کر سکا تھا۔