فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم جاری، خان الاحمر گاؤں کو منہدم کرنیکا کا فیصلہ

Last Updated On 04 July,2018 09:13 pm

لاہور: (دنیا نیوز) فلسطینیوں پر اسرائیل نے ظلم کی انتہا کر دی،"خان الاحمر"گاؤں کو صفحہ ہستی سے مٹانے کے لئے تین بلڈوزرز بھیج دئیے، مزاحمت پر صہیونی فوج کی فائرنگ سے پینتیس مظاہرین زخمی ہو گئے، غزہ میں بھی خواتین اور معصوم بچوں پر آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی۔

مقبوضہ بیت المقدس کے قریبی گاؤں میں یہودی آباد کاری کا ایک اور اسرائیلی منصوبہ منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے ظالم اسرائیل کی جانب سے مسلمانوں کے گاؤں خان الاحمر کو مسمار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کیلئے بلڈوزرز سے کارروائی شروع کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ اسرائیلی غنڈہ گردی کے خلاف فلسطینیوں کی بھرپور مزاحمت بھی جاری ہے۔ صہیونی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں پینتیس مظاہرین زخمی ہو گئے، اسرائیلی فوج نےغزہ میں بھی ایک پرامن مظاہرے پر آنسو گیس سے شیلنگ کر دی جس سے کئی خواتین اور بچے شدید متاثر ہوئے۔