ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ ایران اس وقت تک نیوکلئیرڈیل میں رہے گا جب تک عالمی طاقتیں اس معاہدے کی فوائد کی ضمانت دیں گی۔
صدر روحانی نے اپنے یورپ کے دورے کے دوران خطاب میں کہا کہ امریکا کی جانب سے نیوکلئیر معاہدے سے علیحدگی "غیر قانونی" ہے اور امریکا سمیت کسی بھی ملک کو 2015 میں ہونے والے معاہدے سے نکلنے کا فائدہ نہیں ہو گا۔ اس سے قبل ان کا کہنا تھا کہ ایران ٹرمپ کے دباو میں نہیں آئے گا۔