فرانس: ایٹمی ری ایکٹر کتنا محفوظ، جانچنے کیلئے ڈرون ٹکرا دیا گیا

Last Updated On 04 July,2018 05:51 pm

پیرس: (دنیا نیوز) ماحولیات کے تحفظ کے لئے کام کرنے والی تنظیم گرین پیس نے فرانس کے ایک ایٹمی ری ایکٹر کی حفاظت میں کمی اجاگر کرنے کے لئے ڈرون اسکی دیوار سے ٹکرا دیا۔

شہر لیون میں واقع ایٹمی ری ایکٹر کے گرد نو فلائی زون ہے،لیکن گرین پیس کے مطابق اسکے حفاظتی منصوبے میں کمی ہے،اپنے بیان کو سچ ثابت کرنے کے لئے تنظیم نے سپر مین کی شکل کا ایک ڈرون اڑایا اور اسے ری ایکٹر سے ٹکرا دیا۔

اسکے ساتھ ساتھ ایک ریموٹ کنٹرول ڈرون بھی اڑایا گیا لیکن انتظامیہ کی جانب سے اسے روکنے کے لئے کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا۔