ماریا شراپووا ومبلڈن اوپن ٹینس کے پہلے راؤنڈ میں ناکام

Last Updated On 04 July,2018 09:29 pm

ومبلڈن: (دنیا نیوز) روسی سٹار "ماریا شراپووا" ومبلڈن اوپن ٹینس کے پہلے راؤنڈ میں ناکام ہوگئیں۔ رافیل نڈال نے پہلی رکاوٹ عبور کرلی۔

ومبلڈن چیمپئن شپ 2018 انگلینڈ میں جاری، گراس کورٹ پر عالمی ٹینس سٹارز کی مہارت اور پھرتی کا امتحان، سپین کے رافیل نڈال نے ڈوڈی سیلا کو ہرا کر پہلا مرحلہ عبور کر لیا۔ ماریا شراپووا پہلے راؤنڈ سے آگے نہ بڑھ سکیں، فرانس کی ویٹالیا ڈیاچنکو نے روسی سٹار کو ایک کے مقابلے میں دو سیٹس سے ہرایا۔ دفاعی چیمپئن گاربائین مگاروزا نے بھی ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا۔ انہوں نے انگلینڈ کی ناؤمی بروڈی کو سٹریٹ سیٹس میں ہرا کر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا۔