امریکا کا 242 واں یوم ازادی، ملک بھر میں تقریبات جاری

Last Updated On 05 July,2018 06:53 pm

لاہور: (دنیا نیوز) واشنگٹن اور نیویارک میں فوجی پریڈ ہوئی، صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اول نے فوجیوں کیلئے وائٹ ہاؤس میں خصوصی تقریب ہوئی، واشنگٹن میں آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔

امریکا کا 242 واں یوم آزادی 4 جولائی کو جوش و خروش سے منایا گیا، دارالحکومت واشنگٹن میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اول نے وائٹ ہاؤس کی بالکنی میں کھڑے ہو کر قومی ترانہ سنا، صدر ٹرمپ نے ملک کی حفاظت میں فوجیوں کے کردار کی تعریف کی، انہوں نے وائٹ ہاؤس میں فوجیوں اور انکے اہلخانہ کے لئے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا۔


یوم آزادی کا آغاز دارالحکومت واشنگٹن اور نیویارک میں فوجی پریڈ سے ہوا، جسے ہزاروں لوگوں نے دیکھا۔ واشنگٹن میں اس موقع پر زبردست آتشبازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔