دمشق: (دنیا نیوز) شامی فوج کا کہنا ہے اسلحہ کافی زیادہ جس کی گنتی کی جا رہی ہے، بیان میں کہا گیا ہے کہ فوجی آپریشن کے نتیجے میں باغی اسلحہ چھوڑ کر بھاگ گئے۔
شامی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے اسلحہ درعا میں چار قصبوں سے باغی ملیشیا کے قبضے سے پکڑا گیا ہے، اسے فوجی اڈے پر رکھا گیا ہے۔ اس میں گولہ بارود کے علاوہ میزائل ،مشین گنز، کندھے پر رکھ کر گرینیڈ داغنے والی بندوقیں اور ٹینک شامل ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ فوجی آپریشن کے نتیجے میں باغی اسلحہ چھوڑ کر بھاگ گئے۔