عالیہ بھٹ سے کبھی ہدایات لینا پسند نہیں کرتا :ورون دھون

Last Updated On 31 August,2018 03:08 pm

لاہور (نیٹ نیوز ) بالی ووڈ کے نوجوان اداکار ورون دھون نے کہا ہے کہ عالیہ بھٹ سے دوستی کا تعلق ضرور ہے مگر کبھی اس سے ہدایات لینا پسند نہیں ۔میڈیا سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ہم دونوں کے رشتے میں ایک اچھی بات یہ ہے کہ ہم دونوں اپنی زندگی سے متعلق غیر ضروری اشیا اور باتوں کو کبھی اپنے درمیان نہیں لاتے۔

انہوں نے کہا کہ ہم دونوں کی زیادہ ترگفتگو اپنے کام سے متعلق ہوتی ہے کیونکہ اس وقت ہم دونوں کی خواہش ہے کہ ہم اپنے کیریئر کو مضبوط بنائیں کیونکہ ہم اپنے ابتدائی دور سے گزر رہے ہیں اور ہمیں زیادہ سے زیادہ محنت کر کے بالی ووڈ میں اپنا مقام بنانا ہے۔