لاہور: (ویب ڈیسک) کپل شرما گزشتہ کچھ دنوں سے اپنی نئی تصاویر کو لے کر خبروں میں ہیں۔ ان تصاویر میں کپل کا وزن کافی بڑھا ہوا بھی نظر آیا تھا۔ کہا جا رہا تھا کہ صحت خراب ہونے کی وجہ سے ایسی حالت ہو گئی ہے۔
کروڑوں دلوں کی دھڑکن اور بالی ووڈ کے مزاحیہ اداکار کپل شرما نے پچھلے کچھ عرصے میں اپنے وزن میں اضافہ کیا ہے اور موٹاپے کے باعث انہیں پہچاننا مشکل ہوگیا۔ کپل شرما گزشتہ روز کئی ہفتوں بعد ممبئی واپس آئے اور انہیں دیکھ کر میڈیا سمیت ان کے تمام مداح دنگ رہ گئے کیونکہ نئی تصاویر میں کپل شرما وزن بڑھنے کے باعث کافی موٹے نظر آرہے ہیں ۔
کپل شرما ممبئی واپسی سے قبل اپنے مداحوں کو اپنے بڑھے ہوئے وزن کے بارے میں آگاہ کرچکے تھے، ایک مداح نے ان سے سوال پوچھاتھا کہ آپ اب بھی جم جاکر ورزش کررہے ہیں یا موٹے ہوگئے ہیں جس پر کپل نے جواب دیاتھا کہ وہ موٹے ہوگئے ہیں، لیکن جلد ہی وزن کم کرلیں گے۔
دوسری جانب یہ خبریں بھی گردش کر رہی ہیں کہ کپل جلد ہی ٹی وی پر دوبارہ واپسی کرنے والے ہیں۔ ٹائمز آف انڈیا کےمطابق کپل کے اس کم بیک شو میں کرشنہ ابھشیک بھی ہوں گے۔ اس سے قبل دونوں کے بیچ مسلسل لڑائی کی خبریں سامنے آئی تھی۔ اب ایسے میں جب کپل اور کرشنہ نے ایک ساتھ شو کرنے کے ہاں کہہ دیا ہے تو سبھی کے لئے کافی حیرانی کی بات ہے
کچھ عرصہ قبل بھی کپل کی تصاویر منظر عام پر آئیں تھیں۔