لاہور: (روزنامہ دنیا) بالی وڈ ہدایتکارہ نندیتا داس کی فلم منٹو طویل عرصے سے خبروں میں ہے اور اب اس کی ریلیز بھی بہت قریب آ چکی ہے۔ اس موقع پر منٹو کی بیٹیاں بھی موجود ہونگی۔
خبریں تھیں کہ فلم کی ریلیز کے موقع پر منٹو کی بیٹیاں بھی بھارت میں موجود ہونگی اور اب ہدایتکارہ نے اس خبر کی تصدیق بھی کردی۔ نندیتا کے مطابق سعادت حسن منٹو کی سوانح حیات کی ریلیز کیلئے ان کی بیٹیاں نزہت اور نصرت پاکستان سے بھارت آرہی ہیں جبکہ تیسری بیٹی نگہت ذاتی مصروفیت کے باعث ریلیز کا حصہ نہیں بن پائینگی۔
منٹو کی سب سے چھوٹی بیٹی نزہت نے اس امید کا اظہار کیا کہ ان کی فیملی کو باآسانی بھارتی ویزا مل جائے گا۔ یاد رہے کہ فلم رواں ماہ 21 تاریخ کو سینما گھروں میں پیش کی جائیگی۔