اورلینڈو: (روزنامہ دنیا) پاکستان میں حلال میک اپ پراڈکٹ کو متعارف کرانیوالی بین الاقوامی شہرت کی حامل بیوٹیشن مسرت مصباح 'اپنا کنونشن' کے بعد امریکہ میں منعقد ہونیوالے دو روزہ 'دی میک اپ شو 2018' میں حصہ لیں گی، جس کا آج سے انعقاد کیا جا رہا ہے۔
یہ شو امریکہ میں منعقد ہونیوالے ٹاپ فائیو میک اپ ڈرائیون ایکسپو میں سے ایک ہے۔ مسرت مصباح کا کہنا ہے کہ اپنا کانفرنس کی کامیابی کے بعد دی میک اپ شو میں شرکت کرنا اعزاز ہے۔