سوتیلا باپ کئی سال تک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا: ہالی وڈ اداکارہ کا انکشاف

Last Updated On 15 September,2018 03:25 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا) آسکر، بافٹا، ایمی، گولڈن گلوب اور سکرین گلڈ ایوارڈ جیتنے والی ہالی وڈ اداکارہ سیلی فیلڈ نے انکشاف کیا ہے کہ انکے سوتیلے باپ نے بچپن میں ان کیساتھ کئی سال تک مبینہ طور پر ریپ کیا۔

خیال رہے کہ 71 سالہ سیلی فیلڈ نے فلمی کیریئر کا آغاز 1962 میں 18 سال کی عمر میں کیا، انہوں نے کم سے کم 45 فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ رپورٹ کے مطابق سیلی فیلڈ کی زندگی پر حال ہی میں ایک کتاب شائع ہوئی، جس میں انہوں نے اپنی زندگی کے کئی اہم واقعات سے پردہ اٹھایا ہے۔

انہوں نے کتاب میں لکھتے ہوئے انکشاف کیا کہ ان کے سوتیلے والد اور معروف فلمساز جوکو موہنی انہیں کئی سال تک ریپ کا نشانہ بناتے رہے۔ اداکارہ نے اپنے بچپن کی تلخ یادیں لکھتے ہوئے بتایا جب وہ محض 17 سال کی تھیں، تب ان کے سوتیلے والد نے خاموشی سے ان کا اسقاط حمل کروایا۔ اداکارہ نے بتایا ان کی والدہ کینسر کی مریضہ تھیں اور وہ اس وقت بہت خوفزدہ رہتی تھیں، اس لئے انہوں نے اس کا ذکر کسی اور سے نہیں کیا۔ اداکارہ نے اپنی کتاب میں زندگی کے اور بھی کئی واقعات بیان کئے ہیں۔

 

Advertisement